پاکستان ایشیا کا مہنگا ترین ملک، بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے زیادہ ہیں، بلوم برگ

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
بلومبرگ
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان براعظم ایشیا کے 48 ممالک میں سے مہنگا ترین ملک ہے جہاں بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے زیادہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے۔ حکومت نیا آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنا چاہتی ہے، جس کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ بجلی کے بلز کی شرح کرایوں کی شرح سے زیادہ ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیرف میں اضافے سمیت دیگر اصلاحات آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی شرائط کی تکمیل کیلئے متعارف کرائیں، جس کے نتیجے میں ملک گیر احتجاج نے جنم لیا۔ دائمی معاشی بحران نے توانائی کے شعبے کو دردِ سر بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں بجلی 18 فیصد مہنگی ہونے سے ملک بھر میں بجلی کے گھر گھروں کے کرائے سے تجاوز کرگئے۔ سن 2021 سے لے کر اب تک بجلی کی قیمت میں 155 فیصد تک اضافہ ہوا۔ مہنگے بل عوام کیلئے اذیت ناک ترین ہیں۔

عالمی جریدے بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ پاکستان نے بجلی کے نرخوں میں اآضافہ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کیلئے کیا۔ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح بھی 12 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں شہری، کاروباری اور اپوزیشن جماعت کا احتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے غریب ترین صارفین کو قیمتوں کے اضافے سے بچانے کیلئے آئندہ 3 ماہ میں 5000 کروڑ روپے (180 ملین ڈالرز) کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق جلد خوشخبری ملے گی۔

Related Posts