پاکستان کو آئی ایم ایف سے طویل عرصے کے پروگرام کی ضرورت پڑیگی۔بلوم برگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو آئی ایم ایف سے طویل عرصے کے پروگرام کی ضرورت پڑیگی۔بلوم برگ

نیو یارک: عالمی اقتصادی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے طویل عرصے کے پروگرام کی ضرورت پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کا ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچر ڈیسائی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملک میں اتحادی یا اکثریتی حکومت بنے، اس سے قطعِ نظر پاکستان کو آئی ایم ایف کا نیا بیل آؤٹ پروگرام درکار ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق روچر ڈیسائی نے کہا کہ نئی حکومت کو آئندہ 6 ماہ میں کئی بڑی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے جس کیلئے طویل عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہئے۔ حکومت اتحادی ہو یا بھاری مینڈیٹ والی، اسے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

روچر ڈیسائی نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض کی صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے۔ ملک بھر میں شرحِ سود آئندہ 9 سے 12 ماہ تک کم ہونے کا  امکان ہے۔ پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی و اقتصادی خدشات شامل ہونے کے باعث عالمی بحران سے سستا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ آف اسٹیٹکس نے گزشتہ برس نومبر کے دوران پاکستان کو رہائش کے اعتبار سے سستا ترین ملک قرار دیا تھا۔ روچر ڈیسائی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں بازار کا آمدنی تناسب اور قیمت کم ترین سطح پر دیکھی جارہی ہے۔ 

Related Posts