یروآن: آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع خطے نگورنو کاراباخ پر 2020 میں ہونے والی جنگ کے بعد شدید لڑائی ہوئی، جس کے باعث تقریباً 100 فوجی لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کے آرمینیائی آبادی والے کشیدہ علاقے میں جھڑپوں کی آخری لہر روس کی ثالثی کے باعث غیر پائیدار جنگ بندی پر ختم ہوئی تھی۔
آذبائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ آرمینیا کی شدید اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ہمارے 50 فوجی مارے گئے، جب کہ اس سے قبل آرمینیا نے اپنے کم از کم 49 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
آذربائیجان نے رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد آرمینیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان ایک اور ہلاکت خیز جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
روس نے کہا کہ وہ متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کرانے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی گھنٹے نسبتاً پر امن رہے لیکن بعد ازاں، آذربائیجان نے آرمینیا کی افواج پر معاہدے کی سخت خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
آرمینیا نے عالمی رہنماں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن سرحدی ملک آذربائیجان کی فوجیں تشدد کے لیے اس کی سرزمین پر پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا شام دوبارہ میدان جنگ بننے جارہا ہے؟