کورین اداکارہ کم سی رون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bloodhounds star Kim Sae-ron found dead at home

نیٹ فلکس سیریز بلڈ ہاؤنڈز اور فلم دی مین فرام نو ویئر میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سی رون سیئول میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سی رون کی عمر 24 سال تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ایک قریبی دوست نے انہیں اتوار کی دوپہر مردہ حالت میں پایا۔

دوست کا کہنا تھا کہ کم سی رون سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی اور جب وہ ان کے گھر پہنچی تو یہ افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔

جنوبی کورین پولیس نے بتایا کہ “تاحال کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے لیکن ہم ان کی موت کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔”

 

کم سی رون نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 2009 میں فلم اے برانڈ نیو لائف سے کیا تاہم انہیں اصل شہرت 2010 کی بلاک بسٹر فلم دی مین فرام نو ویئر سے ملی جس نے انہیں جنوبی کوریا کی باصلاحیت نوجوان اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی مشہور پراجیکٹس میں کام کیا جن میں دی نیبرز (2012)، ہائے! اسکول لو آن (2014)، سیکریٹ ہیلر (2016) اور حالیہ نیٹ فلکس سیریز بلڈ ہاؤنڈز (2023) شامل ہیں۔

اپریل 2023 میں انہوں نے اسٹیج ڈرامہ کے ذریعے اداکاری میں واپسی کی کوشش کی لیکن صحت کے مسائل کی وجہ سے انہیں اس منصوبے سے دستبردار ہونا پڑا۔

Related Posts