کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 1302.41 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43830.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.89 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 13 کروڑ 62 لاکھ 56 ہزار 691 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: روس یوکرین تنازعہ، پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی