گلشن اقبال میں دھماکہ پائپ لائن لیکج کے باعث نہیں ہوا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maskan explosion: Seventh victim passes away

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گلشنِ اقبال میں ہونے والا دھماکہ پائپ لائن لیکج کے باعث نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 9 بج کر 30 منٹ کے قریب مسکن چورنگی پر 5 افراد کی جان لینے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اب تک زیرِ علاج ہیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

گلشنِ اقبال کی 4 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر ہونے والے دھماکے  کے متعلق ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ یہ گیس پائپ لائن کے لیکیج کا نتیجہ نہیں تاہم ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور انچارج سی ٹی ڈی کا بیان اس سے مختلف ہے۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہمیں یہ دھماکہ گیس سلنڈر کا نتیجہ لگتا ہے تاہم اِس حوالے سے حتمی رپورٹ بی ڈی ایس ہی دے سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلشن اقبال دھماکے کی وجوہات سامنے آگئیں، نقصان بڑھنے کا خدشہ

Related Posts