نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دار دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دار دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق
نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دار دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

کابل:افغانستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اُٹھانے لگی، کابل میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے باہر ہوا، مسجد کے قریب ہی واقع ہسپتال کے حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 14 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 4 افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی لقمہ اجل بن گئے۔

عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد کے باہر دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے، وزیر اکبر خان کا علاقہ گرین زون کہلاتا ہے اور وہاں غیر ملکی سفارتخانے واقع ہیں۔

مزید پڑھیں:صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اہلیہ کو کیوں قتل کیا؟ وجوہات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مذکورہ علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

Related Posts