تربت: بلوچستان کے ضلع تربت میں ایئر پورٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تربت میں ایئرپورٹ روڈ پرفٹ اسٹیڈیم کے قریب ہواجسکے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہیں، پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے شواہد جمع کرنے شروع کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر سے کیاگیا۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور، بچیوں سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم گرفتار، عدالت کا جیل بھیجنے کاحکم