کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے
کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا، اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔

زخمیوں میں خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق نا معلوم دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کے نزدیک دستی بم پھینکا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

مزید پڑھیں:ٹیکسلا پولیس کے زیر حراست شہری تشدد سے جان کی بازی ہار گیا

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے، جبکہ پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts