شمالی وزیرستان میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے 11 محنت کش مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ہوا، گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق، 2 شدید زخمی جبکہ 3 لاپتہ ہو گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔
کراچی، سانحہ جڑانوالہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ
گاڑی 16مزدوروں کو لے کر جارہی تھی جب دھماکہ ہوا۔ ڈی ایس پی تھانہ شوال شیر اللہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی افراد اور میتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت گل حسین، محمد ولی، سید مانور، مجاہد ایاز، مقبول خان، شیر زاہد، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مبیت اللہ اور صحاب نور کے ناموں سے ہوئی ہے، میتیں آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئیں جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے سے دھماکے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 11 معصوم مزدور جاں بحق ہوا۔ واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
Heartbreaking to know about the terrorist attack in North Waziristan which claimed the lives of 11 innocent laborers. Strongly condemn this senseless act of violence and stand in solidarity with the families affected.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 19, 2023
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا میں حال ہی میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔