مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 7زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس پلٹ رہے تھے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:بد بخت بیٹے کا مکان پر قبضے کیلئے بوڑھے والدین پر بد ترین تشدد
دوسری جانب مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔