کراچی میں موسمیات کے قریب دھماکے کی وجوہات اور متاثرہ افراد کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جبکہ دھماکہ فلیٹس کے نیچے قائم پیزا کی دکان میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی گلشن معروف بن عثمان نے کہا کہ پیزے کی دکان میں سلنڈر موجود ہیں اور دھماکہ جس دکان میں ہوا، اس کے سامنے کے الیکٹرک کی گاڑی اور عملہ موجود تھا جو دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوا۔
ایس پی گلشن نے کہا کہ دھماکہ دکان میں رکھے گئے سلنڈر میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو جناح ہسپتال لایا گیا جن میں 35 سالہ برہان عمر، 25 سالہ جاوید، 25 سالہ ریحان، 30 سالہ علی اکبر اور 30 سالہ فہد شامل ہیں۔
موسمیات کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دھماکے سے عمارت اور قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دکان کے سامنے موجود گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
دھماکے سے متاثرہ دکان کے اوپر قائم رہائشی فلیٹس کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گیس سلنڈر دکان میں بے احتیاطی سے استعمال کیا جارہا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
آج صبح سلنڈر کی دکان میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ متاثرہ جگہ پر افراتفری پھیل گئی۔ ایس پی گلشن معروف بن عثمان نے کہا کہ دھماکے سے 3 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بتائے گا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمارت کو چیک کرنے کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی بلایا ہے۔ کے الیکٹرک کی گاڑی سمیت 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ کے الیکٹرک کی گاڑی کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون، ایک بچی اور ایک بچہ جاں بحق ہوئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی،ناظم آباد کے نالے میں گرنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی