گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں دھماکہ، ملک کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں دھماکہ، ملک کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل
گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں دھماکہ، ملک کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل

کشمور: گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں دھماکے کے باعث ملک کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ گڈو تھرمل پاور کے 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں ہوا۔ دھماکے کے باعث آگ سے 220، 132اور 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے کیلئے مرمت کا کام جلد پایہ تکمیل کو پہنچا کر عوام کو بجلی فراہم کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سرجانی ٹاؤن میں سیوریج لائن میں دھماکہ،4افراد جھلس گئے

Related Posts