افغان صوبے بادغیس کی مسجد میں دھماکہ، 1 نمازی شہید، 15 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صوبے بادغیس کی مسجد میں دھماکہ، 1 نمازی شہید، 15 زخمی
افغان صوبے بادغیس کی مسجد میں دھماکہ، 1 نمازی شہید، 15 زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے بادغیس میں واقع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ایک نمازی نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو کی مسجد میں داخلے کے راستے پر دھماکہ ہوا۔ افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی عبادت کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان حکومت معاشی مسائل کے حل کیلئے متحرک، طالبان وفد کا جنیوا کا دورہ

بادغیس کے شہر قلعہ نو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 15 زخمی ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی کارروائی شروع کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ ملک کے مغربی شہر ہرات میں اقلیتی برادری ہزارہ کے اکثریتی علاقے میں ایک مسافر بس میں کیا گیا۔

گزشتہ ماہ جنوری کے دوران ہرات میں منی بس میں کیے گئے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ اے ایف پی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکام نے بم کے منی بس کے فیول ٹینک سے جوڑے جانے کی تصدیق کی۔

Related Posts