پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، 12افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں  پولیس لائن کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔ بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے متصل پشین کی سرخاب روڈ پر پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کی میتوں کو پشین ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔

Related Posts