توہین مذہب کا قانون کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہین مذہب کا قانون کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم
توہین مذہب کا قانون کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو خط،عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اُن کی اس غیر جمہوری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد بھی کرتی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگا لیکن ملکی قوانین کےتحت کسی کو بھی توہین مذہب کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم  نے مزید کہا کہ شیریں مزاری تم اورعمران نیازی اینڈ کمپنی روضہ رسول اورمسجد نبوی کی توہین پرخاموش رہے ، مسجد نبوی کی توہین میں ملوث لوگوں کی عمران نیازی کی سابقہ وزراء نے مختلف ٹویٹس اور بیانات سے حوصلہ افزائی کی۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے پنجاب کے سیاسی بحران اور آئینی تعطل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرآئینی و غیرقانونی، جعل ساز وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے پنجاب کے صوبے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ صوبے میں سیاسی اور قانونی تعطل سے واقف ہیں اور اس تمام تر صورت حال سے سرکاری طورپرآپ کو اوردیگراداروں کے سربراہان کو آگاہ کردیا ہے۔

Related Posts