بنوں سے گرفتار توہین رسالت کے ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت  کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پے پر سزائے موت سنادی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم خالد سکنہ بنوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کیا جو وائرل ہوگیا تھا، اس کے بعد ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے کارروائی کی اور ملزم کو بنوں سے حراست میں لیا۔

سندھ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں سولر سسٹم لگے گا

ایف آئی اے نے ملزم سے تحقیقات مکمل کرکے چالان مقامی عدالت میں جمع کرایا، واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چالان جمع ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ٹرائل سینٹرل جیل پشاور میں شروع ہوا اور اس دوران تمام گواہان اور ملزم کا بیان قلمبند کیا گیا۔

عدالت نے  وکلا کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنادیا اور ملزم کو ایک دفعہ میں عمر قید جبکہ توہین رسالت کی دفعہ میں پھانسی کی سزا سنادی۔

Related Posts