صارفین کیلئے خوشخبری، بلیک بیری کا جون تک پہلا فائیوجی فون متعارف کرانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صارفین کیلئے خوشخبری، بلیک بیری کا جون تک پہلا فائیوجی فون متعارف کرانے کا اعلان
صارفین کیلئے خوشخبری، بلیک بیری کا جون تک پہلا فائیوجی فون متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹورنٹو: موبائل فونز بنانے والی بڑی کمپنی بلیک بیری نے اپنے صارفین کوخوشخبری سناتے ہوئے جون تک پہلا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیک بیری، ایف آئی ایچ اور آن ورڈ موبیلٹی کے مابین معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت بلیک بیری رواں برس جون تک اپنا پہلا فائیو جی موبائل فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موبائل فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری کا کہنا ہے کہ ہمارا فون دیگر کمپنیوں کی طرح ٹچ اسکرین کی بجائے الگ کی بورڈ کے ساتھ ہوگا جس کے ہمراہ جدید ترین فیچرز پیش کیے جائیں گے تاکہ ہمارے صارفین اس سے استفادہ کرسکیں۔

بلیک بیری کمپنی کے مطابق کمپنی کا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون مناسب قیمت میں صارفین کو رواں برس میسر آئے گا تاکہ بلیک بیری کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکے۔ تاحال فون کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ بلیک بیری کا پہلا موبائل فون یورپ، شمالی امریکا اور بعض ایشیائی ممالک میں سال 2021ء کے آخر تک دستیاب ہوسکے گا۔قبل ازیں بلیک بیری کمپنی 2018ء میں بھی بٹن والے کی بورڈ کے ساتھ اسمارٹ فون متعاررف کراچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کا چند ہفتوں میں کثیررکنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts