بلیک پینتھر سیریز کی دوسری فلم وکانڈا فورایور کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلیک پینتھر سیریز کی دوسری فلم وکانڈا فورایور کا ٹریلر ریلیز
بلیک پینتھر سیریز کی دوسری فلم وکانڈا فورایور کا ٹریلر ریلیز

مارول اسٹوڈیوز کی پیشکش بلیک پینتھر سیریز کی دوسری فلم وکانڈا فورایور کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے 57 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلیک پینتھر سلسلے کی پہلی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں آنجہانی ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین نے مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

علیزے شاہ نے بلی کندھے پر لاد لی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

امریکی فنکار چیڈوک بوسمین اپنی آخری فلم بلیک پینتھر 1 میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد 28 اگست 2020 کے روز کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

انتقال کے وقت چیڈوک بوسمین کی عمر 43 سال تھی۔ فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلیک پینتھر سیریز کی دوسری فلم وکانڈا فور ایور میں چیڈوک بوسمین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وکانڈا فور ایور کے ٹریلر میں آنجہانی اداکار چیڈوک بوسمین کی بڑی تصویر کو پس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے فلم کی کہانی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے۔

ٹریلر دیکھنے والے متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وکانڈا فور ایور کے ٹیزر میں جذباتی مناظر دکھائے گئے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ٹریلر دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے۔

واضح رہے کہ چیڈوک بوسمین نے اپنی 43سالہ زندگی میں کم و بیش 15 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی فلم 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Related Posts