بلیک پینتھر 2 کے نئے نام کا اعلان کردیا گیا، فلم آئندہ برس 8 جولائی کو ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلیک پینتھر 2 کا نام تبدیل کردیا گیا، فلم آئندہ برس 8 جولائی کو ریلیز ہوگی
بلیک پینتھر 2 کا نام تبدیل کردیا گیا، فلم آئندہ برس 8 جولائی کو ریلیز ہوگی

انگریزی زبان کی ایکشن سے بھرپور فلم بلیک پینتھر 2 کے نئے نام کا اعلان کردیا گیا، بلیک پینتھر وکانڈا فورایور آئندہ برس 8 جولائی کے روز ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلیک پینتھر سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ فنکار چیڈوِک بوسمین کی گزشتہ برس اگست کے دوران کینسر کے باعث ہلاکت کے بعد فلم کے دوسرے ورژن کی ریلیز سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا۔

تاہم چیڈوِک بوسمین کا کردار دوبارہ پکچرائز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اداکار مائیکل بی جارڈن نے فلم میں ایرک کلمونگر کا کردار ادا کرنے کی تردید کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ میں مستقبل کی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔

اداکار مائیکل نے کہا کہ میں ڈائریکٹر ریان کوگلر اور مارول کے بارے میں پر امید ہوں کہ وہ فلم کی کہانی اتنی بہترین کردیں گے کہ تمام مداح خوش اور مطمئن ہوں گے جس کا چیڈوِک بوسمین کو بھی اعزاز دیا جائے گا۔

آئندہ برس 8 جولائی 2022ء کو بلیک پینتھر وکانڈا فور ایور دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ مارول کی طرف سے اداکارہ انجلینا جولی بھی ایک نئی فلم اٹرنلز میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادوں کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ہانیہ عامر

Related Posts