اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دنیاکوروناکامقابلہ کررہی ہے اوربھارت نے کشمیریوں کیلئے ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزیدسلب ہوں گے۔
یہ بی جے پی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے،بھارت کاکوئی بھی عمل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کاجوازنہیں ہوسکتا۔
مقبوضہ کشمیر کے امورکواندرونی قراردینے کی رٹ جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کرسکتی،جموں وکشمیر کوسلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ علاقہ قراردیتی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہندوتوانظریات کومسلط کرنا چاہتی ہے،بھارت کاطاقت کاوحشیانہ استعمال کشمیری عوام کوان کے مقصدسے نہیں ہٹاسکتا۔
پاکستانی قیادت اورعوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدکی حمایت سے کبھی دستبردارنہیں ہوگی۔