چندی گڑھ: عام آدمی پارٹی نے انتخابات کے دوران بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کا بھارتی پنجاب سے صفایا کردیا۔ پارٹی نے اسٹینڈ اپ کامیڈین بھگونت سنگھ مان کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند بی جے پی اور برصغیر کی تقسیم کے وقت سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی کانگریس کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے 117 میں سے 80 نشستیں اپنے نام کرلیں۔
روس اور یوکرین شہریوں کے انخلا کیلئے 12گھنٹوں کی جنگ بندی پر متفق
تاہم ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں دیگر ریاستوں میں بی جے پی کا پلڑا بھاری رہا۔ اتر کھنڈ، یو پی، منی پور اور گووا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کلین سویپ کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پنجاب میں کانگریس نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
صدر پنجاب کانگریس نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ زبانِ خلق نقارۂ خدا ہوتی ہے۔ میں انکساری کے ساتھ پنجاب کے عوام کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کو تسلیم کرتا اور انتخابات میں جیت پر عام آدمی پارٹی (آپ) کو مبارکباد دیتا ہوں۔
The voice of the people is the voice of God …. Humbly accept the mandate of the people of Punjab …. Congratulations to Aap !!!
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 10, 2022
دوسری جانب انتہا پسند بی جے پی حکومت کے سربراہ اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیگر ریاستوں میں اپنی سیاسی جماعت کی کامیابی پر تو خوشی کا اظہار کیا، تاہم پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی کلین سویپ کا تذکرہ گول کر گئے۔
Gratitude to the people of Assam for blessing BJP and our allies in the recently concluded municipal elections. This shows their faith in our Party’s development agenda. I applaud our hardworking Karyakartas for their efforts and service among people. @BJP4Assam https://t.co/m4QteI8Ca7
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2022