انتہاء پسند جماعت بی جے پی کے وزیر کا بھارت میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہاء پسند جماعت بی جے پی کے وزیر کا بھارت میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ
انتہاء پسند جماعت بی جے پی کے وزیر کا بھارت میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ

اتر پردیش: بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انتہاء پسند جماعت بی جے پی کے وزیر نے ملک میں برقعہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مذہبی منافرت اور انتہاء پسندی کے باعث اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنتی جارہی ہے، بہانے بہانے سے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوتنگ کیا جاتا ہے، مگر بھارتی حکومت کو اس تمام صورتحال پر سانپ سونگھ جاتا ہے اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔

انتہاء پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر پارلیمانی امور و دیہی ترقی آنند سواروپ شکلا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برقعہ غیر انسانی اور شیطانی لباس ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ متعدد اسلامی ممالک برقعہ پر پابندی عائد کرچکے ہیں،لہٰذا بھارت میں اس پر پابندی ہونی چاہیے۔اس بیان کے بعد بھارت کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی وزیر نے مساجد میں آذان سے متعلق بھی غیر مناسب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرز کے باعث نہ صرف آس پاس کے تعلیمی اداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مجھے بھی عبادت اور دیگر کاموں کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے اس پر بھی پابندی ہونی چاہئے۔

Related Posts