راہل گاندھی بھارت کا نمبر1دہشت گرد اور غیر ملکی ہے، بی جے پی لیڈر کی انتہائی متنازعہ ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راہل گاندھی
(فوٹو: اے این آئی)

بھاگلپور: بھارت کے مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما رونیت سنگھ بٹو نے اتوار کے روز اپوزیشن لیڈر پر کڑی تنقید  پر مبنی انتہائی متنازعہ ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی  بھارت کا نمبر 1 دہشت گرد اور غیر ملکی ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی کو ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ ایک غیر ملکی ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے رونیت سنگھ بٹو نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز سب سے پہلے راہل گاندھی کا نام نوٹ کرلیں۔

گفتگو کے دوران رونیت سنگھ بٹو نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف سب سے پہلے کارروائی کرنی چاہئے۔ راہل گاندھی ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور سکیورٹی ایجنسی کو نہ صرف سب سے پہلے ان کا نام سامنے لانا ہوگا بلکہ ایسے لوگوں کو تو سلاخوں کے پیچھے بھیج دینا چاہئے۔

میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران رونیت سنگھ بٹو نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کو پکڑنے کیلئے حکومت کو انعام رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ راہل گاندھی تو ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ رونیت سنگھ بٹو نے رواں برس لوک سبھا انتخابات میں ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بھارتی میڈیا (نیوز 18) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بی جے پی رہنما نے کہا کہ پہلے تو راہل گاندھی نے مسلمانوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو سکھوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سے پہلے موسٹ وانٹیڈ لوگ بھی ایسے ہی بیانات دے چکے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ راہل گاندھی کے بیانات کو دہشت گرد سراہتے ہیں۔ جب ایسے لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں تو وہ ملک کے نمبر 1 دہشت گرد ہیں۔ راہل گاندھی بھارتی نہیں کیونکہ انہوں نے زیادہ تر وقت بھارت کے باہر گزارا۔ ان کے دوست اور اہلِ خانہ تو بھارت سے باہر ہیں۔ وہ ملک سے باہر جا کر بھارت کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور بھارت سے اتنی محبت بھی نہیں کرتے۔

Related Posts