لندن: کانگریس کے سابق صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی چند سرمایہ داروں کیلئے بھارت کو بیچ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ملک کی سیاست پر کھل کر گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران بی جے پی کی پالیسیاں بے نقاب کردیں۔
سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکیوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایران
بھارتی میڈیا کے مطابق راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کے مائیک خراب نہیں ہیں، پھر بھی اپوزیشن انہیں آن نہیں کرسکتی۔ بی جے پی حزبِ اختلاف کو دبا رہی ہے۔ نوٹ بندی کے تباہ کن معاشی فیصلے سمیت اہم معاملات پر بات نہیں کرنے دی گئی۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں بھارت کے جی ایس ٹی کے علاوہ چینی فوجیوں کے بھارتی حدود میں گھسنے پر ہمیں بھارتی پارلیمنٹ میں بات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے میں گھٹن کا احساس ہوتا ہے۔ بھارت کافی بڑا ملک ہے جس کی جمہوریت دنیا پر اثر ڈالتی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت امریکا اور یورپ سے 3 گنا زیادہ ہے۔ ہم بھارتی جمہوریت بچانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ میرے لیے تو میرا ملک اہم ہے لیکن بی جے پی کیلئے کرسی، چاہے ملک رہے یا نہ رہے۔