بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ کشمیر میں عوام پر حملوں میں ملوث ہیں۔مسعود خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ کشمیر میں عوام پر حملوں میں ملوث ہیں۔مسعود خان
بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ کشمیر میں عوام پر حملوں میں ملوث ہیں۔مسعود خان

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے ایجنٹ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر حملوں میں ملوث ہیں۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر میڈیا سروس کی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس ایجنٹوں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ کے ایم ایس (کشمیر میڈیا سروس) کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام تر علاقے میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے ایجنٹ موجود ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو بھارتی جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری سیاسی رہنماؤں کو بھارت میں جیل کے قیدیوں کی طرح رکھاگیا ہے جبکہ تہاڑ جیل میں سیاسی قیدیوں کو قاتلوں اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے ساتھ رکھا گیا جن کا تعلق انتہا پسند ہندو گروہوں سے ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے نام پر قتلِ عام جاری ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے نام پر قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن اور ظلم و تشدد تیز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کی روک تھام کے نام پر قتلِ عام ہو رہا ہے۔مسعود خان

Related Posts