بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر33 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Binary exchange fraud in Pakistan

جنیوا: ورچؤل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں 1 بٹ کوائن کی قیمت 33 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج 1 بٹ کوائن کی مالیت 33 ہزار 258 امریکی ڈالرز سے زائد ہے جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ روز بٹ کوائن کی مالیت 30 ہزار 823 امریکی ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں کمی آسکتی ہے تاہم بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں بھی کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، خیبر پختونخوا اسمبلی نے ملک میں سب سے پہلے کرپٹو کرنسی کی متفقہ قرار داد پاس کرنیوالی اسمبلی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سمیراشمس نے صوبائی اسمبلی میں گزشتہ برس 3 دسمبر کو قرارداد پیش کی،قرارداد کے مسودے میں کہا گیا کہ موجودہ رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کو مستقبل میں کاغذی کرنسی کی جگہ لینی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں، قرارداد منظور

Related Posts