کرکٹر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، پرستاروں کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جوڑے کو مبارکباد!

انہوں نے ٹوئٹر پر اس خوشخبری کا اعلان کیا، اور اپنی فیملی میں شامل ہونے والی ننھی پری کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، ہمیں اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے، جن کا نام آئرا عامر رکھا ہے، انہوں نے نوزائیدہ کی تصویر پر سرخ دل لگایا۔

ٹوئٹر پر صارفین نے مبارکباد کے پیغامات کی بارش کردی، حتیٰ کہ بھارتی مداحوں نے بھی کرکٹر کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد عامر اور نرجس خاتون 2016 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، وہ پہلے ہی 2 بیٹیوں 5 سالہ منسا اور 2 سالہ زویا کے والدین ہیں۔

این ڈی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق پاکستانی باؤلر محمد عامر 28 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں کھلیتے ہیں، انہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 119 وکٹیں، 61 ایک روزہ میچوں میں 59 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Posts