بیٹی کی پیدائش، کیارا ایڈوانی بھی ماں بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیارا اور سدارتھ
فوٹو ٹائم ناؤ

عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب کیارا اڈوانی بھی بیٹی کی ماں بننے والی اداکاراؤں کے کلب میں شامل ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی نے ممبئی کے ریلائنس اسپتال میں نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ایک بچی کو جنم دیا۔ اگرچہ جوڑے نے آفیشلی بچی کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا، تاہم ہندستان ٹائمز نے اس خوشخبری کی تصدیق کی ہے۔

 واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری میں ہی اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر اعلان کیا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

معروف جوڑے نے یہ خوش خبری مداحوں کو بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023ء کو راجستھان کے شاندار سیورہ گڑھ پیلس میں ہوئی تھی اور رواں سال اپنی دوسری سالگرہ کے موقع پر دونوں نے مزاحیہ اور  رومانوی انداز میں ایک دوسرے کو وش کیا ہے۔

Related Posts