اسلام آباد :کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سی ڈی اے اور ڈی ایم اے میں برتھ سرٹیفکیٹ شیٹس ختم ہوگئیں، عوام کی لمبی قطا ریں روزانہ دفتر کے چکر لگا لگا کر شہری تنگ آ گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ 110 روپے برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس اور 340 روپے بینک کمیشن دینا پڑتا ہے ،یہ بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے اور ہمیں کہا جاتا ہے کہ پے آرڈر صرف ایس ایم ای بینک کا قبل قبول ہے ،اس کے علاوہ کسی بھی بینک کا پے آرڈر قابل قبول نہیں ۔
بینک اور سی ڈی اے اورڈی ایم اے کا فاصلہ میلوں پر محیط ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے مبینہ طور پر بینک سے ساز باز کررکھی ہے ،صرف اپنے کمیشن کی خاطر ایس ایم ای بینک کو نوازا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سرٹیفکیٹس شیٹس ختم ہو چکی ہیں ۔
برتھ سرٹیفکیٹس کیلئے آنیوالے شہریوں سے سی ڈی اے ایم ڈی اے کا متعلقہ عملہ بےتمیزی کرتا ہے ،شہریوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سی ڈی اے میں فیس جمع ہو جاتی تھی لیکن اب ہمارے لئے ایک نیا عذاب بنایا گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سی ڈی اے،ڈی ایم اے مبینہ طور پر بطور بھتہ اپنا حصہ بینک سے وصول کر رہے ہیں ایک تو یہ نظام ختم کیا جائے دوسرا برتھ سرٹیفکیٹ شیٹس منگوائی جائیں۔
مزید پڑھیں :وفاق کے رہائشی منصوبوں میں سہولیات کا فقدان، تجاوزات کی بھرمار