ممبئی: بپاشا باسو جو عنقریب ماں بننے والی ہیں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی، اُن کے بقول وہ بہت جلدماں بننے والی ہیں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نومبر میں ماں کے عظیم رتبے پر فائز ہوجائیں گی۔
بپاشا باسو کی جانب سے جو تصویر شیئر کی گئی ہے اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بستر پر آرام کررہی ہیں، اپنی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ جب بچے کی پیدائش سے قبل آپ کے پاس اتنا کام ہو تو بیڈریسٹ مزہ نہیں کرتا۔
ویڈیو کے پس منظر میں سلمان خان اور کترینہ کیف کا گانا جسٹ چِل بھی شامل کیا۔
بپاشا نے اگست میں زچگی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کے ساتھ اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ تصویروں میں ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور بھی نظر آئے۔ کرن اور بپاشا 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے جب وہ اپنی 2015 کی فلم الون کے سیٹ پر محبت میں گرفتار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:میرے پاس سپر پاور ہے، جسے لوگ جادو کہتے ہیں، کنگنا کا دعویٰ
بپاشا کو آخری بار کرائم تھرلر، ڈینجرس میں دیکھا گیا تھا، جو ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوا تھا۔ اسے بھوسن پٹیل نے ڈائریکٹ کیا تھا اور وکرم بھٹ نے لکھا تھا۔