ایکنک اجلاس، اربوں روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ایکنک اجلاس میں اربوں روپے لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایکنک اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اجلاس کے دوران سیلاب سے تحفظ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ لاگت کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ سندھ میں تھرکول کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان

وفاقی وزیرِ خزانہ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ تھرکول منصوبے کو فراش لنک کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی پر 12ارب سے زائد لاگت آئے گی۔ بجلی کی پیداوار اور آب پاشی کیلئے پانی خاطرخواہ مقدار میں دستیاب ہوسکے گا۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس میں کچھی کینال منصوبے کی بھی توثیق کی گئی جس کی لاگت کا تخمینہ 8ارب 28 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ ملک بھر کے 36اضلاع میں غذائی قلت کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ایکنک اجلاس کے دوران 16ارب 20 کروڑ روپے لاگت کے 36 کلومیٹر طویل سندھ کوسٹل ہائی وے کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے، نارنگ منڈی اور نارووال لنک روڈ اور  سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے این فائیوتعمیری منصوبہ جات کی منظوریاں بھی دے دی گئیں۔

Related Posts