مصنوعی ذہانت مختلف کاموں کے طریقوں کو بدل کر رکھ دے گی۔بل گیٹس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی و سماجی رہنما بل گیٹس نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت آئندہ برسوں میں مختلف کاموں کے طریقوں کو بدل کر رکھ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو مائیکرو پراسیسر، موبائل فون اور انٹرنیٹ جتنا اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان میں حالیہ عشروں کی اہم ترین پیشرفت ہے۔

بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لوگوں کے سیکھنے، کام کرنے، طبی نگہداشت، سفر اور آپس کے رابطوں کے طریقے بدل دے گی۔ میں چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی ٹیم سے گزشتہ 7 سال سے ملاقاتیں کر رہا ہوں۔

شریک بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس نے کہا کہ میں نے اوپن اے آئی کی ٹیم کو گزشتہ برس چیلنج دیا کہ مصنوعی ذہانت کا ایسا سافٹ وئیر بنائیں جو ایڈوانسڈ پلیسمنٹ بائیولوجی کا امتحان پاس کرلے۔ کچھ ہی ماہ بعد ٹیم نے چیٹ بوٹ بنا لیا۔

سماجی رہنما بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیم کے چیٹ بوٹ نے تقریباً 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔ اس امتحان کے بعد میں نے ایک بیمار بچے کے والد کے تاثرات لکھنے کو کہا۔ جواب نے مجھے حیران کردیا تھا جو انسانی ردِ عمل سے بھی بہتر رہا۔

 

Related Posts