بل گیٹس کا کورونا وائرس کے دورا ن پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bill Gates acknowledges Pakistan’s efforts amid COVID-19 pandemic

راولپنڈی: مائیکروسافٹ کے بانی و مخیر شخصیت بل گیٹس نے کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافے کے دوران پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی اور کورونا کے دوران پاکستان کے رد عمل اور پولیو ویکسین مہم دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات کی۔

بل گیٹس نے اس سال کمیونٹی رہنماؤں کی شمولیت کے ذریعے قومی پولیو مہم کی حمایت کرنے اور پولیو مہمات کی مناسب پہنچ اور کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی تعریف کی۔

گفتگو کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ قومی مقصد اور قومی کوشش ہے، اب تک کی کامیابی کا سہرا نچلی سطح کے کارکنوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے نمائندوں کو جاتا ہے۔

آرمی چیف نے یہ بھی وعدہ کیا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور تمام بچوں کی صحت میں بہتری لانے کے لئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

بل گیٹس نے وبائی امراض کے درمیان پولیو مہمات کیلئے حفاظتی انتظامات کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ ریسٹورنٹس سیل

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے ماحول میں پولیو مہمات کو موثر انداز میں انجام دینے کے لئے محفوظ آغاز اور درکار کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts