واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی اور دُنیا کے تیسرے مالدار ترین انسان بل گیٹس آج 65 سال کے ہو گئے ہیں۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر کی دُنیا میں انقلاب لانے والی سب سے پہلی اور سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 28 اکتوبر 1955ء کو امریکا میں پیدا ہوئے۔
ولیم ہنری بل گیٹس کو مختصراً بل گیٹس کہا جاتا ہے جو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے مضافاتی علاقے سیایٹل میں ایک مڈل کلاس فیملی کے چشم و چراغ ہیں۔
بچپن سے ہی کمپیوٹر چلانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شوق رکھنے والے بل گیٹس نے 13 سال کی عمر میں پروگرامنگ جیسا پیچیدہ علم حاصل کیا۔
موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کی دُنیا میں بل گیٹس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ نامی سب سے بڑی کمپیوٹر سافٹ وئیر کمپنی کی بنیاد رکھی۔
کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ بل گیٹس سماجی خدمت اور فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جبکہ کمپیوٹر گیمز کھیلنا ان کا محبوب ترین شوق قرار دیاجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس کا 95 برس کی عمر میں انتقال