سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل سینیٹ میں منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، مذکورہ بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے، سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان حصار باندھ لیا، اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔

Related Posts