بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔

فواد چودھری، شہباز گل اور فرخ حبیب جیسے بونے اس لئے بھی پریشان ہیں کہ ان کے لیڈر عمران خان سفارتی استثنیٰ کے بغیر امریکہ نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں کی عدالت میں زیر التوامقدمات ان کا مقدرہیں۔

شازیہ مری نے اتوارکو جاری اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے ملک کے عوام کی طاقت پر بھروسہ ہے اور یہ بات بار بار ثابت ہوئی ہے کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔

یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے والے ہی اعتراف کرتے رہے ہیں کہ دھاندلی کے ذریعے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اقتدار میں لایا جاتا رہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان نام نہاد جعلی اکاؤنٹس سے ملنے والے 33ارب روپے کہاں ہیں؟ شازیہ مری نے کہا کہ نام نہاد احتساب آمروں اور ان کی باقیات کا مشغلہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

وہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے احتساب کا ڈرامہ رچاتے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صدر آصف علی زرداری کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Posts