بلاول ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم اور عظیم لیڈر بنیں گے، متھیرا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ متھیرا نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک دن پاکستان کے وزیراعظم اور عظیم لیڈر بنیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ مجھے کئی فلمیں دیکھنی ہیں پاکستانی فلموں کو نیٹ فلکس اور دیگر او ٹی ٹی پلٹ فارم پر ریلیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جیسے لوگ دیکھ سکیں کیونکہ سینما کے اوقات اور شیڈول کا مسئلہ ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا آج تک فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور لندن نہیں جاؤں گا نہیں دیکھی یہ افسوس کی بات ہے مجھے انہیں دیکھنا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے نہیں دیکھ سکی۔

متھیرا نے ڈراموں میں بطور ایکٹر کام کے حوالے سے کہا زندگی میں پہلے ہی بہت ڈرامے چل رہے ہیں اس لیے کسی ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور فلموں سے تو اللہ ہی معاف کرے۔

موجودہ ملکی حالات پر اداکارہ متھیرا نے پریشانی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں ہورہا ہے یہ ایک سیاہ ترین دور ہے مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ہم جیسے مڈل کلاس لوگ مشکلات کا شکار ہیں، 5 سے 10 روپے پیٹرول پر کم ہوکر دوبارہ 20 روپے بڑھادیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہورہے ہیں لیکن ہم کسی معجزے کی امید کرسکتے ہیں۔

سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے متھیرا نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ بلاول ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم اور عظیم لیڈر بنیں گے لیکن میرا خیال ہے کہ ابھی ان کا ٹائم نہیں آیا، مجھے سب سے بہترین دور حکومت پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کا لگا تھا۔ 

Related Posts