بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت سے لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal urges federal govt to review ‘no lockdown’ decision

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں لاک ڈائون میں تاخیر معاشرے کے غریب لوگوں کے لئے مشکلات کو بڑھاسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس کو اتحاد کے ذریعے ہی شکست دی جاسکتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے گھر رہنا ضروری ہے کیونکہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہر کی مارکیٹوں میں عوام کا سیلاب اُمڈ آیا

انہوں نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو ’جنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے بازوؤں کو مضبوط کریں تاکہ ہم اس بیماری سے لڑنے میں مدد کرسکیں۔

پی پی پی کے چیئرمین نے وفاقی حکومت سے مزید اپیل کی کہ وہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کی اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔

وزیر اعظم کے پہلے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاخیر سے قوم کے ناقص طبقے کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

Related Posts