اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا اور اس پر کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
بھارت روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے گووا جانے والے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی۔
قومی اسمبلی کا عدالت کو پارلیمان کا ریکارڈ پیش کرنے سے انکار
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزرائے خارجہ اجلاس کے موقعے پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔
پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو ہوگی۔ پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔
On my way to Goa, India. Will be leading the Pakistan delegation at the Shanghai Cooperation Organization CFM. My decision to attend this meeting illustrates Pakistan’s strong commitment to the charter of SCO.
During my visit, which is focused exclusively on the SCO, I look… pic.twitter.com/cChUWj9okR
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2023
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہورہا ہے۔ رکن ممالک میں پاکستان، بھارت، چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاابکستان اور تاجکستان شامل ہیں۔