اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ نہیں عوام کتنی مشکل میں ہیں۔بلاول بھٹو

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
یہ وقت سیاست کا نہیں، حکومت سیلاب زدگان کی مددکر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
یہ وقت سیاست کا نہیں، حکومت سیلاب زدگان کی مددکر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ عوام کتنی مشکل میں ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم متاثرین کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرکے دیں گے جو مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں تیز بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مضبوط گھروں کو سیلاب نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ متاثرین کو مالکانہ حقوق کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی دیں گے تاہم اس عمل میں وقت لگے گا۔ سیلاب سے جس کا گھر تباہ ہوا، اس کو مالکانہ حقوق ملیں گے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمارے صوبے سے انقلاب کا آغاز ہورہا ہے۔ ایسا ہاؤسنگ منصوبہ بنائیں گے جسے سیلاب سے نقصان نہیں ہوگا۔ اسلام آباد والوں کو عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں۔ قائدِ عوام نے لوگوں کو روٹی، کپڑا اور مکان دلانے کا درس دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 5000 گھروں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔ ایسے ہی منصوبے پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں بھی شروع کریں گے۔ الیکشن میں جیت پر انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔ امیر کو امیر تر بنانے پر وہ اپنا پیسہ بینک اکاؤنٹ میں ڈال کر بھول جاتا ہے۔ پی پی پی عوام دوست منصوبے لاتی ہے۔ 

Related Posts