چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے۔ وہ ہم سے پوچھتے ہیں ہم یہاں کیوں آئے؟ ہم سیاست صرف جیالوں کیلئے کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں صرف عوام کا ساتھ چاہئے، کسی پٹواری یا کسی اور کی ضرورت نہیں۔ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUzNDQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTM0NCAtINiw2YjYp9mE2YHZgtin2LEg2LnZhNuMINio2r7ZudmIINqp2Ygg2b7avtin2YbYs9uMINiv24zZhtuSINqp24zYrtmE2KfZgSDYtdiv2KfYsdiq24wg2LHbjNmB2LHZhtizINqp24wg2LPZhdin2LnYqiDYotisINuB2Yjar9uMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjY2ODgzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIxLzAxL1p1bGZpcWFyLUFsaS1CaHV0dG8tMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itiw2YjYp9mE2YHZgtin2LEg2LnZhNuMINio2r7ZudmIINqp2Ygg2b7avtin2YbYs9uMINiv24zZhtuSINqp24zYrtmE2KfZgSDYtdiv2KfYsdiq24wg2LHbjNmB2LHZhtizINqp24wg2LPZhdin2LnYqiDYotisINuB2Yjar9uMIiwic3VtbWFyeSI6Itiz2KfYqNmCINmI2LLbjNixINin2LnYuNmFINiw2YjYp9mE2YHZgtin2LEg2LnZhNuMINio2r7ZudmIINqp2Ygg2b7avtin2YbYs9uMINiv24zZhtuSINqp25Ig2K7ZhNin2YEg2LXYr9in2LHYqtuMINix24zZgdix2YbYsyDaqduMINiz2YXYp9i52Kog2KLYrCDbgdmI2q/bjCDYrNio2qnbgSDZgtin2KbYr9mQINi52YjYp9mFINqp2Ygg2LPYstin2KbbkiDZhdmI2Kog2KLYrCDYs9uSIDQ02LPYp9mEINmC2KjZhCA0INin2b7YsduM2YQgMTk3OSDaqdmIINiv24wg2q/YptuM25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت لاہور میں بڑے بڑے ہسپتال بنائے گی تاکہ کسی کو علاج کیلئے بیرونِ ملک نہ جانا پڑے۔ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔ تقسیم اور نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔
سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عوام کو گھر فراہم کرنا پیپلز پارٹی کی اوّلین ترجیح ہے۔ بجلی 300 یونٹس تک مفت ہوگی۔ تنخواہیں ڈبل کردی جائیں گی۔ مزدوروں اور کسانوں کو کارڈز دئیے جائیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ میں اضافہ بھی کرنا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو 30 لاکھ پاکستانیوں کو پکا گھر بنا کردیا جائے گا۔ ہم نے مشکل معاشی حالات میں بھوک کو ختم کرنا ہے۔ نفرت کی سیاست کے خلاف عوام کو میسر ایک ہی آپشن پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہے۔