سیاسی دہشت گرد نے جیل کے خوف سے ملک جلا دیا۔بلاول کی عمران خان پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟
بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی دہشت گرد نے جیل کے خوف سے ملک جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی دہشت گرد نے جیل کے خوف سے پورے ملک کو جلا دیا۔ جی ایچ کیو پر حملہ ایک ٹی ٹی پی اور دوسرے سیاسی دہشت گردوں نے کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاستدان کی گرفتاری سے پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے، بلاول بھٹو

بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی دہشت گرد آج تک لاڈلہ ہے۔ ملک کے ہر کونے میں اس کے سہولت کار ہیں۔ بالٹی سر پر رکھ کر پھرتا ہے اور خود کو بہادر لیڈر کہتا ہے۔ اپنی انا اور ذات کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ خود کو عسکری ونگ سے الگ کر لو۔ سیاسی دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔ الیکشن جب بھی ہوں گے پیپلز پارٹی تیار ہے۔ پورے ملک سے سیاسی دہشت گردوں کو فارغ کردیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ ہم کبھی سیاستدان کی گرفتاری پر خوشی نہیں مناتے، سیاستدان کی گرفتاری سے پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔

میڈیا سے 3 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ 2 دن پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن تھے، پیپلز پارٹی  روزِ اوّل سے نیب کے خلاف ہے جبکہ تحریک انصاف نیب کا دفاع کرتی آرہی ہے۔

 

Related Posts