بدین: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نگران حکومت پالیسیز نہیں بنا سکتی، کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بننے۔
تفصیلات کے مطابق بدین میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف زرداری کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار اور جلد الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کے متعلق سوال ان ہی سے کریں۔
عمران خان نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم چیلنج کردیں
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کیلئے سندھ کے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بدین کے عوام نے محبت کے ساتھ ہمارا استقبال کیا۔
پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پی پی پی کے کارکن جگہ جگہ ہمارا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ نظر آرہا ہے کہ کارکنان الیکشن کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں فتح پی پی پی کے نام رہی۔ بلدیاتی انتخابات میں واضح پیغام ملا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کھانے کا بندوبست، بزرگوں کا علاج اور بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے پریشان ہیں۔پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ عوام کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔ بے نظیر نے 1 سال میں معیشت کی سمت درست کردی تھی۔