وزیر اعظم کا آصف زرداری کو بندوق کی دھمکی دینا ناقابلِ برداشت ہے۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم کیخلاف آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ
بلاول بھٹو کا وزیر اعظم کیخلاف آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو پر حملہ اور وزیر اعظم کا سابق صدر آصف زرداری کو بندوق کی دھمکی دینا ہماری برداشت سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان کے ساتھ وہ کرینگے جو نسلیں یاد رکھیں گی، قوم کے سامنے کھڑے ہو کر سابق صدر زرداری کو بندوق کی دھمکی دی گئی۔ یہ ہم برداشت نہیں کرینگے۔ حکومت پر اعتماد نہیں، آئی ایس آئی آصفہ بھٹو پر حملے کی تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

جہانگیر ترین گروپ سے مزید ناراض اراکین کے رابطے، شمولیت کل متوقع

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحقیقات کی بنیاد پر آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔ سابق صدر پر حملہ قابلِ برداشت نہیں۔ اپنی والدہ سے لے کر اب تک بہت کچھ برداشت کیا، مزید نہیں کرینگے۔ اب جوان ہوں، رگوں میں سابق صدر، شہید بی بی اور قائدِ عوام کاخون دوڑ رہا ہے۔ ایک بھی چیز برداشت نہیں ہوگی۔

پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ آصفہ بی بی پر حملہ اور صدر زرداری کو وزیر اعظم کی دھمکی ناقابلِ برداشت واقعات ہیں۔ یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا۔ میری ہمشیرہ کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ حملہ ہمارے لیے پیغام تھا۔ جمہوریت کی بحالی کے حوالے سے یہ میرے والد اور میرے لیے پیغام تھا۔ ہم ایسے حملے برداشت نہیں کریں گے۔ 

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو ردِ عمل پیپلز پارٹی دے گی، وہ کوئی برداشت نہیں کرسکے گا۔ سیاست آپ کا اور ہمارا حق ہے، زندگی و موت کی دھمکیاں دینا ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم 2022 میں جی رہے ہیں۔ یہ ماڈرن ملک ہے۔ پر امن سیاست ہمارا حق ہے، امید کرتے ہیں ماحول پر امن رکھنے پر توجہ دی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گالیاں دینے سے وزیر اعظم کی کرسی بچنے والی نہیں، جھوٹ نہیں چلے گا۔ ہر دور میں عوامی حقوق کی بات کرتے آئے ہیں۔ وزیر اعظم کو سیلیکٹیڈ کا نام ہمارا دیا ہوا ہے۔ عدم اعتماد سینیٹ الیکشن میں ہوگیا تھا۔ پی پی پی ہر سیلیکٹیڈ کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ عوام نے ہمارے مارچ کو تاریخی بنایا۔

Related Posts