بلاول نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ وفاقی حکومت کی طرف کرلیا، شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جی این این

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ وفاقی حکومت کی طرف کر لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا نہریں نکالنے کا فیصلہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح یکطرفہ ہے، ن لیگ سمجھتی ہے اس کے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور انہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، اس کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پانی پر ہر کسی کا بنیادی حق ہے، حکومت کا نہریں نکالنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے، ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ن لیگ نے حکومت کرنی ہے تو اتفاق رائے سے فیصلے کرے، امید ہے ہماری شکایت کو سنجیدہ لیا جائے گا۔

پنجاب میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ دو افراد کی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنالی

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت فیصلوں میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رائے لے، امید ہے مذاکرات کے ذریعے صوبوں کی شکایات کو دور کیا جائے گا، حکومت نے پیپلزپارٹی سے کیے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی سست روی پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسئلے پر حکومت آئے روز بہانے بناتی ہے، سمندر میں ایسی کون سی مچھلی ہے جو صرف پاکستان کی کیبل کاٹتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی سیکٹر کو وہی سہولیات دینا ہوں گی جو چین اور بھارت دے رہا ہے، ملک میں تیز ترین ترقی کیلئے تیز رفتار انٹرنیٹ ضروری ہے، اس انٹرنیٹ سروس پر سرمایہ کاروں کو کیسے راغب کریں گے؟

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان کے عوام معاشی طور پر پریشان ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے آواز اٹھائی، معاشی بہتری آرہی ہے تو اس کا فائدہ عوام کوملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی قیمت جس نے ادا کی، وہ گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں، ایٹمی پروگرام کی بنیاد شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے رکھی تھی۔

بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں تاریخی جلسہ ہوا، 17سال گزرنے کے باوجود بی بی شہید ہمارے ساتھ ہیں، بے نظیربھٹو شہید کا نظریہ آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔

Related Posts