کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری خود کو پریس کانفرنس کے ذریعے بی جے پی کا رہنماء ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ادویات، گندم، زکوات، ویکسین جیسی چیزوں میں کرپشن کرنے والے عمران خان پر تنقید کررہے ہیں سندھ حکومت جس سیاسی بیساکھی پر کھڑی ہے اسے گرانے کا وقت آچکا ہے۔
جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر قائم سندھ حکومت اب نہیں بچ سکتی بلاول عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر شور مچانے کے بجائے سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ کریں، بلاول جانتے ہیں کہ ان کا یہ ان کے والد کا اب حکومت میں آنا ناممکن بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو پیپلزپارٹی کی سپورٹ اور زرداری صاحب انہیں تمغے دیتے رہے، بلاول اپنی پھپو کو بتائیں کہ ان کو وزیر سندھ کی عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیے لگایا گیا ہے،وزیر صحت صرف بلاول کی پریس کانفرنس میں ظاہر ہوتی ہیں بعد میں دوربین سے بھی نظر نہیں آتی۔
بلاول کی باتوں سے محترمہ شہید کی تربیت نہیں جمیل سومرو کی تربیت ظاہر ہوتی ہے،بلاول صاحب رواں ماہ 33 بچے بھوک سے تھر میں مر چکے ہیں بدین اور تھرپارکر میں رواں ماہ 21 خودکشیاں ہوچکی ہیں بدین میں پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے ڈاکٹرز تک موجود نہیں ہیں۔
جب بھی پی پی کی کرپشن پکڑی جاتی ہے تو انہیں سندھو دیش کی ہمدردی یاد آجاتی ہے،سیاسی بیروزگار افراد حکومت حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں،علی بابا چالیس چوروں کا ٹولا کرپشن کے لیکچر لیکر عوام کا وقت ضیاع کرنے میں مصروف ہے۔
بلاول اور ان کے حواری جتنا مرضی چیخیں عمران خان کی قیادت میں یہ ملک ترقی کرے گا،سندھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات تحریک انصاف کی حکومت مہیا کرے گی۔
علاوہ ازیں یوم شہدائے کشمیر پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر غلامی کی زنجیریں توڑنے کا درس دیتا ہے۔
لاکھوں شہداء کشمیر کے جذبوں اور تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے کشمیر اور نہتے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بھارتی مظالم کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے.