وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت تو دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے اپنی والدہ کے فلسفے کی نفی کی ہے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بی بی شہید کا فلسفہ یہ تھا کہ ”جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے“ جس کی بلاول بھٹو زرداری نے نفی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ ایک سانس میں جمہوریت کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ دوسرے میں اسی کی مخالفت شروع کردیتے ہیں۔
بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کر کے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے، "جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے" کی نفی کر دی۔آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت تو دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 15, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریڈیو پاکستان اور قومی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاپانی سفیر سے ملاقات کی۔
پاکستان میں جاپانی سفیر کیننوری متسورا سے ملاقات کے دوران ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں نصب تکنیکی سازو سامان کو اَپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: قومی اداروں کو اَپ گریڈ کرنے کے لیے فردوس عاشق اعوان کا اہم اقدام