پیپلز پارٹی ہی ن لیگ کو شکست دے سکتی ہے۔بلاول بھٹو کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات ہرصورت
مودی اصل دہشت گرد، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں یک زبان ہیں،بلاول بھٹو

بہاولپور: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ (ن) کو شکست دے سکتی ہے۔ شکار کا موسم ہے اور شیر کا شکار تیر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن ایسے لڑنا ہے جیسے زندگی اور موت کا مسئلہ ہو۔ اپنے ساتھیوں کو بتائیں کہ پی پی پی ہی ن لیگ کو ہراسکتی ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU0MzksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTQzOSAtINi52YXYsdin2YYg2K7Yp9mGINio25Ig2q/Zhtin24Eg24HbjNq6INiq2Ygg2KfZhtqp2Ygg2KzbjNmEINmF24zauiDZhtuB24zauiDbgdmI2YbYpyDahtin24HYptuS25TYqNmE2KfZiNmEIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjEyMDkwNiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMi8wNS9iaWlsYXdhbC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LnZhdix2KfZhiDYrtin2YYg2KjbkiDar9mG2KfbgSDbgduM2rog2KrZiCDYp9mG2qnZiCDYrNuM2YQg2YXbjNq6INmG24HbjNq6INuB2YjZhtinINqG2Kfbgdim25LblNio2YTYp9mI2YQiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2obbjNim2LHZhduM2YYg2b7bjCDZvtuMINm+24wg2KjZhNin2YjZhCDYqNq+2bnZiCDYstix2K/Yp9ix24wg2YbbkiDaqduB2Kcg24HbkiDaqduBINin2q/YsSDYudmF2LHYp9mGINiu2KfZhiDYqNuSINqv2YbYp9uBINuB24zauiDYqtmIINin2YYg2qnZiCDYrNuM2YQg2YXbjNq6INmG24HbjNq6INuB2YjZhtinINqG2Kfbgdim25LYjCDZiNuBINiq2Ygg2K7ZiNivINqp24HYqtuSINiq2r7bkiDaqduBINin2K/Yp9ix25Ig2KLYstin2K8g24HbjNq625QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب آپ شیر کے شکار کیلئے نکلتے ہیں تو بلا نہیں، تیر ہی کام آتا ہے۔ ہمارا مقابلہ سیاسی جماعت سے نہیں، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مزدوروں اور کسانوں کیلئے بے نظیر کارڈ لے کر آئیں گے۔ کسان کارڈ سے انشورنس پالیسی ملے گی۔ نوجوانوں کیلئے یوتھ پروگرام کے ذریعے مالی مدد اور روزگار دیا جائے گا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہر یونین کونسل سے بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔ الیکشن کے سیزن میں پی پی پی نے پنجاب پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ میں لاہور سے الیکشن لڑوں گا، جیت پی پی پی کی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی بنائیں گے۔ ملک کا وزیر اعظم جیالا ہوگا۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں، انہوں نے کرسی کیلئے سیاست کی، ہمیں پرانی سیاست دفن کرنا ہوگی۔

Related Posts