اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ (سخت جان) پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد:
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات; ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود pic.twitter.com/Y22KXVnGAe— MM News TV (@mmnewsdottv) December 30, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔